بھارت: 48 گھنٹے کے دوران 8 ہاتھیوں کی موت معمہ بن گئی

بھارتی کی ریاست مدھیہ پردیش میں 48 گھنٹے کے دوران 8 ہاتھی مر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 7 ہاتھی منگل کو اور 1 ہاتھی بدھ کو مردہ حالت میں ملا، مرنے والے 7 ہاتھی مادہ جبکہ 1 نر تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والی 7 ہتھنیوں کی عمر 3 سال کے درمیان تھی جبکہ ہاتھی کی عمر 4 سے 5 سال کے درمیان تھی

وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ ایک اور مزید ہاتھی کی حالت خراب ہے جبکہ ایک ہاتھی کو طبی امداد کے بعد واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھیوں کے مرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے رپورٹ 10 دن میں جمع کرائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشتبہ طور پر ہاتھیوں کی موت کی بنیادی وجہ زہر کو قرار دیا گیا ہے۔

وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے علاقے کے ایک درجن سے زائد فارم اور گھروں کی تلاشی لی ہے جہاں سے ہاتھی مردہ حالت میں پائے گئے تھے، اس حوالے سے 5 افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے

ای پیپر دی نیشن