آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث افغان باشندوں پر مشتمل منظم گینگ گرفتار

ملتان : آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا. ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن مالیاتی فراڈمیں ملوث منظم گروہ کے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان میں عبد المجید، محمد خالد، عمر فاروق ، زبیر احمد، عمر فاروق ،محمد ذعیم ، عمران ،عبد العزیز ، عبد المحسن،عبدالمجید، عامرعبد الرشید اور جواد شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم جواد کاتعلق افغانستان سے ہے. ملزمان سپوفنگ کالز کے ذریعے بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ میں ملوث ہیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے شہریوں کو کال کرتے تھے اور خصوصاً غیر ملکی شہریوں کا بینک سے متعلق ریکارڈ حاصل کرتے تھے۔ترجمان نے کہا کہ ملزمان انگریزی اور عربی زبان میں مہارت رکھتے ہیں، ملزمان نےشہریوں کےبینک اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی۔سائبر کرائم سرکل نے بتایا کہ ملزمان سے 14 اسمارٹ فونز ،ٹیبلٹ،انٹرنیشنل سم کارڈزاور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات برآمد ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کانیٹ ورک پاکستان سےباہرمشرق وسطی اور دیگر ممالک تک ہے. تاہم ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن