سفاک حکومت ہے آپ جو ظلم اور جبر پی ٹی آئی پر کریں گے اس کا حساب ہوگا:زرتاج گل

Oct 31, 2024 | 18:40

ویب ڈیسک

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زرتاج گل نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات سے قبل شرط رکھی گئی کہ سیاسی گفتگو نہیں ہوگی۔میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل نے کہا کہ ہم سب اپنے علاقوں سے ووٹ لے کر آئے ہیں، ہمارے لیڈر بانی پی ٹی آئی نے ہمارے نام دیے تھے اس لیے ملنے آئے تھے. سفاک حکومت ہے آپ جو ظلم اور جبر پی ٹی آئی پر کریں گے اس کا حساب ہوگا۔زرتاج گل نے کہا کہ ہمیں کہا گیا لکھ کر دیں بانی پی ٹی آئی سے سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں سیاسی گفتگو کریں گے ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق تنظیموں سے اپیل ہے کہ کمیشن بنائیں اور اڈیالہ جیل کا دورہ کریں، ایسی کون سی چیز ہے جو ہم سے چھپائی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سمجھتے ہیں پاکستان کو بحران سے صرف بانی پی ٹی آئی نکال سکتا ہے. پابندی ختم ہونے کے بعد اپنے لیڈر سے ملاقات کیلیے آئے تھے۔

قبل ازیں، بانی سے ملاقات کیلیے عمر ایوب، عامر ڈوگر، زرتاج گل، اسد قیصر اور شبلی فراز ملاقات کیلیے پہنچے لیکن ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں