پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1319 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس بڑی کمی کے بعد 88 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1636 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تھا۔ حصص بازار میں 54 کروڑ شیئرز کا کاروبار 24 ارب روپے میں طے ہوا۔
یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 159 ارب روپے کم ہو کر 11 ہزار 536 ارب روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں مثبت کاروبار پر اختتام کی لہر آٹھویں روز ٹوٹ گئی تھی۔ 100 انڈیکس 577 پوائنٹس کم ہوگیا تھا