سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی جائے گی اور امکان ہے کہ رواں سال کے اختتام سے قبل اس کو عملی جامہ پہنا دیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں روبوٹ تیار کرنے کی فیکٹری قائم کی جا رہی ہے جو سافٹ بینک کے تعاون سے قائم کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے ک فیکٹری رواں سال کے اختتام سے قبل قائم کر دی جائے گی اور اس کا افتتاح یکم دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
یہ فیکٹری کئی سو بلین ڈالر کی لاگت سے قائم کی جا رہی ےہ اور سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے پہلے ہی مصنوعی ذہانت پر 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے 2035 تک 23 ہزار فیکٹریوں کو مصنوعی ذہانت سے چلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے