قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ آج شروع ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 8 ویں قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ (آج) جمعہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئین شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمئپین شپ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔