قومی کرکٹ کی خدمت کرنے والے طاہر شاہ دماغ، معدہ کے مرض میں مبتلا
لاہور (پ ر) قومی کرکٹ کی 35 سالہ خدمت کرنے والے لگ بھگ پانچ سے زائد شاگردوں کے استاد، کوچ طاہر شاہ آج کل شدید دماغی اور معدہ کے مرض میں مبتلا ہیں۔ طاہر شاہ مسلم کمرشل بینک میں کرکٹر افسر کے علاوہ بہت سے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ سروس انڈسٹریز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کی 32 سال بے لوث خدمات انجام دینے والے جن کی کوچنگ میں سروس انڈسٹریز کرکٹ ٹیم پیٹرن ٹرافی کی دو مرتبہ گریڈ ٹو کی چیمپئن بنی۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سمیت بہت سے انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹر قومی کرکٹ کو دئیے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی کرکٹ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ وظیفہ لگایا جائے تاکہ وہ اپنے میڈیکل اور گھریلو اخراجات پورے کر سکیں۔ طاہر شاہ ریڈیو پاکستان اور مختلف ٹیلیویژن سے بھی بلامعاوضہ تجزیہ کرتے ہیں۔