• news

خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈکپ انگلینڈ نے پاکستان آسٹریلیا نے بھارت کو ہرا دیا

گال (اے پی پی) انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ میچ میں 43 رنز سے شکست دیدی۔ لورا مارش کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم گال میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں فاتح انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بناکر گرین شرٹس کو میچ میں کامیابی کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے لورا مارش 54 اور کپتان چار لوٹی ایڈورڈز 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی طرف سے ثناءمیر نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم انگلش باﺅلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 90 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ انگلش باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث پاکستان ٹیم کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرپائیں اور یوں انگلینڈ ٹیم نے پاکستان کو میچ میں 43 رنز سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہولے کول وین نے 4، ڈانیلی ہازل نے 2 جبکہ لورا مارش اور کیتھرین برونٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ لورا مارش کو آل راﺅنڈ کارکردگی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔بھارتی ٹیم نے 8وکٹوں پر 104رنز بنائے‘آسٹریلیا نے ہدف دو وکٹوں پر پورا کر لیا۔ دوسرا گروپ میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جبکہ دوسرامےچ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹےموں کے درمےان کھےلا جائے گا۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ بھی گروپ بی کی ٹیموں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمےان کھےلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن