• news

پی سی بی نے نئے فارمیٹ کے تحت ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کر دیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے فارمیٹ کے تحت 2012-13ءڈومیسٹک سیزن کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈومیسٹک سیزن 3 اکتوبر سے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون ٹورنامنٹ سے ہوگا جس میں دس محکمہ جاتی ٹیمیں حصہ لینگی۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ جاوید میانداد اور انتخاب عالم نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پرمیئر لیگ کرانے کے بارے میں منصوبہ بندی کر رہا ہے اگر تمام معاملات طے پا گئے تو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے میچز کے شیڈول میں رد و بدل بھی کیا جا سکتا ہے۔ ڈومیسٹک میچز میں کوکابورا بال کا استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ اعلٰی کوالٹی کے بال استعمال ہونگے۔ محکمہ جاتی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضوابط کے تحت میچز میںپورے سٹاف کے ساتھ آئیں اگر کسی ٹیم کے پاس ٹیم منجمنٹ کا سٹاف مکمل نہیں ہے وہ پی سی بی سے مدد لے سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن