ابن حسن بابر کی انٹرنیشنل شطرنج کوالیفائنگ را¶نڈ میں تیسری پوزیشن
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے ابن حسن بابر نے انٹرنیشنل شطرنج کوالیفائنگ راونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کے 50 نامور شطرنج کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ابن حسن بابر نے کئی کھلاڑیوں کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ابن حسن بابر نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کرونگا۔