• news

پنجاب یوتھ فیسٹیول : تیسرا مرحلہ لاہور کے 123 بچوں نے میدان مار لیا

لاہور+ گوجرانوالہ (اے پی پی+ نمائندہ خصوصی) پنجاب یوتھ فیسٹول تیسرے مرحلے کے دوران نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 33 ویں دن میں داخل ہو گیا۔26 اگست سے شروع ہونے والے میلے میں شرکاءکی تعداد30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ،تحصیل لیول مقابلوں میں ساتویں روز 184,401 افراد نے شرکت کی جس میںسے 55,366 نے کامےابی حاصل کی ۔سب سے زیادہ رونق پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ذریعے اہتمام ہونے والے ہیلدی بے بی مقابلوں میں دکھائی دی۔ جس میں صرف ایک ہفتے کے دوران 4ہزار بچوں کی ریکارڈ شرکت ہوئی ،سخت مقابلوںکے بعد 210 صحت مند بچے کامیاب ہوئے ۔لاہور ڈویثرن اس حوالہ سے سرفہرست رہی جہاں 123بچوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 15 بچے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔ شالیمار ٹاون سرفہرست رہا جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی یہاں ہونے والے مقابلوں میں کرکٹ ٹیپ بال میچ میں یونین کونسل انیس نے یونین کونسل چھیالیس کو اکیس رنز سے ،یونین کونسل سولہ نے یونین کونسل انیس کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ۔ہارڈ بال کرکٹ میچ میں یونین کونسل اٹھارہ کو کامیابی ملی شطرنج کے مقابلوں میں یونین کونسل چھتیس کو شکست ہوئی سو میٹر دوڑ میں یونین کونسل چھیالیس کے طاہر خان کو پہلی پوزیشن ملی جبکہ دوسو میٹر دوڑ میں اسی یونین کونسل کے رضوان علی کامیاب قرار پائے ۔ آج صبح 10:30 بجے نرسری سٹاپ جوہر ٹا¶ن میں فن ریس کا انعقادہوگا۔ گوجرانوالہ میںمیراتھن روڈ ریس 12 اکتوبر بوقت 4 بجے سہ پہر واپڈا ٹاﺅن گوجرانوالہ نہر والے پل سے سٹی ہاﺅسنگ سکیم تک منعقد کروائی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن