جنوبی افریقہ کے خلاف ذمہ داری کا مظاہرہ کرونگا : عمران نذیر
کولمبو (این این آئی) قومی ٹیم کے اوپنر بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ مار دھاڑ کی پالیسی ختم کر چکا ہوں ¾ جنوبی افریقہ کے خلاف ذمہ داری کا مظاہرہ کرونگا ¾ چودہ ¾ پندرہ اورز وکٹ پر ٹھہرنے کا تہیہ کرلیا ہے ¾ پاکستانی ٹیم کو فتح دلانے میں بے تاب ہوں۔ مجھ سے شائقین کو ہمیشہ توقعات رہی ہیں اور وہ میری کارکردگی کے لئے دعائیں کرتے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تہیہ کرلیا ہے 14,15 اوورز وکٹ پر قیام کروں، غیر ضروری سٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگل لوں اور وکٹ پر قیام کروں، کپتان اور کوچ مجھے بھر پور سپورٹ کررہے ہیں۔ مسلمان کی حیثیت سے میرا خدا پر یقین ہے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے آخری چانس دیا ہے۔
مجھے کرکٹ کا شوق ہے اور مجھے اس بات کی پرواہ نہیں ہوتی کہ مجھے چانس ملے یا نہ ملے۔ میں اپنے کھیل پر دھیان دیتا اور کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کو کامیابی دلاں۔ عمران نذیر نے کہا کہ پہلے میں چھ اوورز میں ماردھاڑ کی کوشش کرتا تھا لیکن اب میں نے اپنا انداز تبدیل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمر ی میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس لئے آج بھی لگتا ہے کہ میرا اسی میچ میں ڈیبیو ہوا ہے۔ مجھ سے پیار کرنے والے جب بھی ملتے ہیں یہی مشورہ دیتے ہیں کہ میں وکٹ پر زیادہ سے زیادہ قیام کروں اب میں کوشش کر رہا ہوں کہ جاتے ہی وکٹ نہ گنوا دوں۔