ایڈہاک لگایا تو سپورٹس بورڈ سے الحاق ختم کر لیں گے : خاور شاہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بیس بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری خاور شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے اگر فیڈریشن پر ایڈہاک لگانے کا سوچا تو ہم بھی پی ایس بی سے اپنا الحاق ختم کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے سالانہ سات لاکھ روپے گرانٹ ملتی ہے ۔
جبکہ ہماری انٹرنیشنل اور نیشنل سرگرمیوں پر ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ آتا ہے۔ ایسے میں اگر پی ایس بی کی سالانہ گرانٹ بند بھی کر دینگے تو ہمارے پروگرام میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔