• news
  • image

بک شیلف THE PRESS IN PAKISTAN

زیر تبصرہ کتاب مجید نظامی کے ایم اے پولیٹیکل سائنس کا تھیسس ہے جو 1958ءمیں پہلی بار پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ پولیٹیکل سائنس کے سربراہ جی ایم فریٹرز نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے شعبہ پولیٹیکل سائنس کے زیر اہتمام کتابی شکل میں شائع کیا۔ اب اس کا نقش ثانی 58 سال بعد مکتبہ ندائے ملت -4 شارع فاطمہ جناح لاہور کی طرف سے منظر عام پر آیا ہے۔ مجید نظامی تب ایم اے کے طالب علم اور لندن میں نوائے وقت کے نمائندے تھے۔ آج وہ دنیائے صحافت کا ایک ایسا درخشندہ ستارا ہیں جو پاکستان کی صحافت میں اردو اور انگریزی صحافت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک میڈیا میں کامیابی و کامرانی کے جھنڈے گاڑھے پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب اپنی ضخامت میں کم ہونے کے باوجود پاکستان میں صحافت کی مجموعی صورت احوال کے پس منظر اور تناظر میں خطے کی عمومی تاریخ کا مطالعہ قارئین کے لئے یقیناً مفید اور دلچسپ ہو گا۔ کتاب کے مندرجات میں اتنا جامع مواد موجود ہے کہ قاری کی نگاہیں اس کے مطالعے سے ہٹ ہی نہیں سکتیں۔ یہ کتاب پاکستانی پریس کے حوالے سے بلاشبہ ایک ”ریفرنس بک“ ہے جو تعلیمی اداروں کے شعبہ ہائے ابلاغ کے لئے ہی نہیں دیگر طلبہ، اساتذہ اور مورخین کے لئے بھی کارآمد ہے۔ یہ کتاب ملک کی ہر لائبریری میں موجود ہونی چاہئے۔(تبصرہ: محمد شریف کیانی)

epaper

ای پیپر-دی نیشن