• news

پیپلز پارٹی کے لئے ایک قیمتی مشورہ

مکرمی ! انتخابات کی آمد آمد ہے جب کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی بدترین اور ناکام ترین حکومت رہی ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ انہیں ایک بیش قیمت مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ آئندہ الیکشن جیتنا چاہتے ہیں بالخصوص پنجاب سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں جہاں سے بظاہر انہیں کوئی خاص کامیابی ملنے کی امید نہیں تو کالا باغ ڈیم بنانے کا اعلان کر دیں۔ شاید اس طرح قومی انتخابات میں پنجاب سے بھی کچھ ووٹ مل جائیں۔
(سیف الاسلام ۔ قاسم پارک شاہدرہ لاہور، فون 03034443174)

ای پیپر-دی نیشن