• news

ایک تعلیم یافتہ معذور نوجوان کو ملازمت کی تلاش ہے

مکرمی ! میری عمر 41 سال ہے میں ایک ٹانگ سے معذور بھی ہوں میری تعلیم ایم اے (اردو) ہے اتنی زیادہ تعلیم کے باوجود ابھی تک کوئی سرکاری ملازمت حاصل نہیں کر سکا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب تعلیم کی ترقی اور ترویج کے لئے سرگرم ہیں ان سے اپیل ہے کہ تعلیم پھیلانے کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ نوجوان مایوس اور بددلی کا شکار ہو کر معاشرے اور اپنے خاندان کی خدمت کرنے اور ان کا سہارا بننے کے بجائے ان پر ایک بوجھ نہ بن کر رہ جائیں۔ (مرزا مجیب الرسول ۔ مکان نمبر 497/C، پیپلز کالونی نمبر 2 نزد رسولیہ مسجد فیصل آباد، فون 0322-6300922)

ای پیپر-دی نیشن