• news

اورکزئی حکومت کے حامی قبائلی رہنما پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہق دو طالب علم جاں بحق

ہنگو (نامہ نگار) لوئر اورکزئی ایجنسی جھاٹلہ میلہ فیروز خیل بازار میں حکومتی حمایت یافتہ قبائلی رہنما پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 طالب علم جاںبحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔ طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گیارہ بجے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ جھالکہ میلہ فیروز خیل بازار میں ایک کباڑی کی دکان میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جیسے ہی قبائلی ملک شریف اپنے بیٹے عبدالشریف کے ہمراہ دکان کے سامنے پہنچا تو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا گیا جس سے چھٹی پر نکلے گورنمنٹ ہائی سکول جھالکہ میلہ کے آٹھویں جماعت کے دو طلباءعابد اﷲ اور شفیق موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے جبکہ ملک شریف اور ان کے بیٹے عبدالشریف کو تشویشناک حالت میں کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ اے پی اے فضل قادر نے بتایا کہ یہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ تھا۔ ڈےرہ اسماعےل خان سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ کئی سا لو ں سے بے گھر اور ٹانک اور ڈےرہ اسماعےل خان مےں مقےم متاثرےن جنوبی وزےرستان کی اپنے گھروں کو واپسی کے چھٹے اور آخری مرحلہ پر آپرےشنل کمانڈر بریگےڈئر اظہر عباس نے ان کا استقبال کےا اور ان کی بحالی کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کی ےقےن دہانی کرائی۔ ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد دم توڑ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن