............. جی سی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع ....................لاہور (اپنے نمائندے سے) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن نے گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی کے لوجیا گارڈنز میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ،جس کے تحت جی سی یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ جی سی یونیورسٹی مین کیمپس اور کالاشاہ کاکو کیمپس میں 3000 سے زائد پودے لگائیں گے۔