• news

ڈرون حملوں پر کسی معاہدے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: پاکستان

نیویارک (اے پی پی)دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں کے بارے میں امریکی اخبار کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے ۔ دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں پر پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ڈرون حملے غیر قانونی، غیر سود مند، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس قسم کے حملوں کے بارے میں پاکستان کے معاہدہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ای پیپر-دی نیشن