• news

پرسوں سے پٹرول 6، سی این جی ساڑھے 4 روپے سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (ثناءنیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اکتوبر سے چھ روپے تک کمی کا امکان ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے پٹرول چھ روپے اور مٹی کا تیل پینتیس پیسے فی لٹر سستا کئے جانے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل تیس پیسے، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ تیس پیسے کی کمی متوقع ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں دس پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے، سی این جی کی قیمت میں بھی ساڑھے چار روپے فی کلو کمی کئے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن