مسئلہ کشمیر قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے: زرداری کی میر واعظ سے گفتگو
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری سے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان کشمیر کی صورتحال اور کشمیریوں کے حقوق سے متعلق بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر میرواعظ نے کہا کہ پاکستان بھارت تعلقات میں جو پیشرفت ہو رہی ہے توقع ہے اس میں کشمیریوں کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان بھارت مذاکرات میں کشمیر کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔ صدر زرداری نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیریوں کو حق رائے دہی ملنا چاہئے، مسئلہ کشمیر کے اصولی مﺅقف پر قائم ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
زرداری