• news
  • image
  • text

شہباز شریف کی عبداللہ گل سے ملاقات: سرمایہ کاری و دیگر امور پر تبادلہ خیال

لاہور (خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انقرہ میں ترکی کے صدر عبداللہ گل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ترک صدر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام دوستی، بھائی چارے اور اخوت کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور یہ رشتہ ہر آنےوالے وقت میں مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ زلزلہ ہو یا سیلاب، پاکستانی عوام نے ترک بھائیوں کو اپنے شانہ بشانہ کھڑا پایا ہے، اسی طرح پاکستانی عوام کے دل بھی اپنے ترک بھائیوں کےساتھ دھڑکتے ہیں اور ترکی کی حالیہ عشروں میں بے مثال اور تیز رفتار ترقی بلاشبہ پاکستان کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب اور پاکستان کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں میں ترکی کا تعاون قابل ستائش ہے، خصوصا پنجاب میں ٹرانسپورٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں مختلف منصوبے ترک کمپنیوں کے تعاون سے کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لینے اور بے پایاں تعاون پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر عبداللہ گل نے کہا کہ پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ترک صدر نے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے انقرہ میں ترکی کے وزیر توانائی مسٹر ٹینر یلڈز اور ایگزم بنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہیرٹن کپلین سے الگ الگ ملاقات کی۔ ترک وزیر توانائی سے ملاقات میں صوبہ پنجاب میں توانائی کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور توا نائی کے متبادل ذرائع کے حصول پر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی کے بحران نے پاکستان کی معاشی، صنعتی اور زرعی ترقی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ ترک کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ ترک وزیر توانائی ٹینر یلڈز نے پنجاب کی ترقی کے لئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی پالیسیوں اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے یقین دلایاکہ ترکی کی حکومت پنجاب کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔ ترک کمپنیاں پنجاب کے انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ترکی میں پنجاب کیلئے انرجی روڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ترکی کی انرجی سیکٹر کی تمام کمپنیاں حصہ لیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے انرجی روڈ شو منعقد کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ترک وزیر توانائی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایگزم بنک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہیرٹن کپلین سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پراجیکٹ فنانسنگ پر تعاون کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایگزم بنک نے صوبہ پنجاب میں پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے اپنے قوانین میں رد و بدل پر بھی رضامندی ظاہرکر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ میری درخواست پر پراجیکٹ فنانسنگ کے لئے کنٹری لمٹ 100 ملین ڈالر سے 250 ملین ڈالرتک بڑھانے اور سوورن گارنٹی کی شرط ختم کرنے پر پنجاب حکومت ایگزم بینک کی شکرگزار ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری خزانہ پنجاب طارق باجوہ کو ایگزم بنک کے ساتھ پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے دیگر امور طے کرنے کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیا۔علاوہ ازیں شہبازشریف کو ترکی کی حکومت اورایگزم بنک کی طرف سے پنجاب میں توانائی سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اپنے دورہ ترکی کے اہم مرحلے پر گذشتہ روز وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ترکی کے وزیر توانائی مسٹر ٹینر یلڈز اور ایگزم بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر ہیرٹن کپلین سے الگ الگ ملاقات کی۔ ترک وزیر توانائی سے ملاقات میں صوبہ پنجاب میں توانائی کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے اور توا نائی کے متبادل ذرائع کے حصول پر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ توانائی کے بحران نے پاکستان کی معاشی، صنعتی اور زرعی ترقی پر برے اثرات مرتب کئے ہیں۔ لوڈشیڈنگ کے باعث معاشرے کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن سہولیات اورمراعات فراہم کی جارہی ہیں۔ ترک کمپنیاں پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ترکی کی حکومت اور کمپنیوں کے تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترک وزیر توانائی ٹینر یلڈز نے پنجاب کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی پالیسیوں اور انتھک محنت کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایاکہ ترکی کی حکومت پنجاب کی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے ہرممکن تعاون کرے گی۔

epaper
شہباز شریف کی عبداللہ گل سے ملاقات: سرمایہ کاری و دیگر امور پر تبادلہ خیال

ای پیپر-دی نیشن