• news

گستاخانہ فلم کا پروڈیوسر نیکولا باسلے بنک فراڈ پر گرفتار

نیویارک (خصوصی نمائندہ) گستاخانہ فلم کے پروڈیوسر کو آزمائشی رہائی (پروبیشن) کی شرائط اور قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کیلی فورنیا میں حکام کا کہنا ہے کہ نیکولا بیسائل کو 2010ءمیں چیک فراڈ پر ملزم قرار دیا گیا تھا اور اسے 21ماہ کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اسکی آزمائشی رہائی کے عرصہ کے دوران اُسے کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے قواعد کی خلاف ورزی کی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اے ایف پی اور ثناءنیوز کے مطابق گستاخانہ فلم کے بدبخت پروڈیوسر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ مقامی عدالت کے جج نے نکولا بیسائل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملزم گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کے بعد چھپتا پھر رہا ہے اور اسکے فرار کا خدشہ ہے۔ جج کا کہنا تھا کہ نکولا بیسائل کمیونٹی کیلئے خطرہ ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے مطابق گرفتار پروڈیوسر کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ نیکولا بیسائل سے متعلق فیڈرل کورٹ کی دستاویز سیل کردی گئی ہیں۔ اس کی گرفتاری سے اسلام مخالف فلم سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا بلکہ اسے 2010ءمیں بینکنگ فراڈ پر ہوئی سزا کے حوالے سے رہائی کے آزمائشی عرصے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ جج نے ملزم کی ضمانت پر پابندی لگاتے ہوئے اسے قید میں رکھنے کا حکم دیا۔رائٹرز کے مطابق نےکولا کے اٹارنی سیٹو سانیڈن نے کہاکہ انہیں نےکولا کے تحفظ کے بارے میں تشویش لاحق ہے کیونکہ لاس اینجلس کی فیڈرل جیل میں مسلمان قیدی بھی ہیں۔
بدبخت پروڈیوسر

ای پیپر-دی نیشن