• news

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس‘ گستاخانہ فلم کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور

نیویارک (خصوصی نمائندہ) اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطہ اجلاس میں گستاخانہ فلم کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ایک قرارداد پیش کی جس میں اسلام اور نبی کریم کے خلاف گستاخانہ اور توہین آمیز مواد سامنے لانے کی مکمل مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے ایسی کوششیں اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو اظہار رائے کی آزادی کی آڑ اور لبادہ میں نفرت اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ہمیں تمام مذاہب کے آفاقی احترام کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ مذہب کو ایک پل کے طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اتفاق رائے سے قرارداد منظور کرنے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا ہے عام حکومتیں نفرت، تشدد اور امتیازی رویوں کے حامل اقدامات کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں بعدازاں اجلاس نے قرارداد کی منظوری دی۔
قرارداد

ای پیپر-دی نیشن