• news

مرد کرکٹرز سے برابری خواتین کھلاڑیوں کی حسرت بن گئی

کراچی (خصوصی رپورٹ) اس وقت مین اور ویمن ٹی 20ورلڈ کپ ساتھ ساتھ جا رہے ہیں جس سے دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ خواتین کھلاڑی اس بات پر حسرت زدہ ہیں کہ کاش ان کو بھی مرد کرکٹرز جیسے وسائل اور معاوضے ملنے لگیں۔ کیونکہ مرد اور خواتین کرکٹرز کے معاوضوں میں ہی نہیں بلکہ آسائشوں میں بھی زمین و آسمان کا فرق ہے۔ یہ مقابلہ بھی جاری ہے کہ کون سا ملک ٹرافی جیت کر جائے گا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق جو ٹیم ورلڈ کپ میں زیادہ دیر تک جمی رہے گی۔ سب سے زیادہ انعامی رقم جیت کر جائے گی۔ کیونکہ آئی سی سی روزانہ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کے اخراجات برداشت کر رہا ہے۔ مردوں اور خواتین ٹریول انتظامات میں بھی تفریق رکھی گئی ہے۔ سری لنکا پہنچنے والی ٹیموں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا جبکہ مرد کرکٹرز کے لئے بزنس کلاس میں ٹکٹیں بک کرائی گئیں۔ مردوں کو یومیہ 100ڈالر جبکہ خواتین کو 60ڈالر ادائیگی کی جاتی ہے۔ 40فیصد فرق کی وجہ سے خواتین کرکٹرز نے مردوں سے موازنہ کرنا شروع کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن