• news

جنوبی افریقہ کیخلاف غلطیاں ہوئیں‘ کل بھی قوت کیساتھ میدان میں اترنا ہو گا : اقبال قاسم

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلہ میں جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم کو ہرانے کا تمام سہرا عمر گل اور عمر اکمل کے سر ہے جنہوں نے آخری نمبروں میں عمدہ بیٹنگ سے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹیم سپرٹ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ پہلے با¶لرز نے افریقن بلے بازوں کو کنٹرول کئے رکھا جبکہ بیٹنگ میں کھلاڑیوں نے چند غلطیاں کی ہیں جن پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ عمر گل با¶لنگ کے شعبہ میں ناکام جا رہے تھے لیکن بیٹنگ میں انہوں نے ایک اہم اننگز کھیل کو قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو روشن کر دیا ہے۔ کھلاڑیوں کو اگلے بھارت کے خلاف میچ میں بھی اسی سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں ہارنے کے بعد پاکستان کے خلاف میچ میں کامیابی کے لئے پورا ضرور لگائے گی لہٰذا ضروری ہے کہ پاکستان ٹیم تینوں شعبوں میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرے۔ پاکستان ٹیم نے بھارت کو وارم اپ میچ میں شکست دے رکھی ہے لہٰذا اسے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بیٹنگ میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان پر قابو پایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن