• news

نجی سکول کے اساتذہ تنخواہوں سے محروم کیوں؟

مکرمی! میں ایک نجی سکول میں ملازم ہوں۔ روایت ہے کہ یہ نجی سکول اپنی اساتذہ کو موسم گرما کی تعطیلات کی تنخواہیں بروقت نہیں دیتا اگرچہ بچوں سے تین ماہ کی فیسیں ایڈوانس وصول کر لی جاتی ہیں لیکن ہم استانیوں کو ان کی تنخواہیں اگلے سال دی جاتی ہیں جبکہ رولز کے مطابق ملازمت کا ایک سال پورا کر لینے والی ٹیچر چھٹیوں کی تنخواہ کی حقدار بن جاتی ہے مگر ہمارے سکول میں اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ امسال بھی ٹیچرز کو اپریل میں گذشتہ برس ہونے والی موسم گرما کی تعطیلات کی تنخواہیں دی گئیں اور اس سال بھی تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ براہِ کرم محکمہ تعلیم کی توجہ اس مسئلے کی جانب دلوائی جائے۔
(ایک پریشان ٹیچر ۔ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن