• news

گستاخانہ فلم کے خلاف ٹوکیو میں امریکی سفارتخانہ کے نزدیک مظاہرہ

 نیویارک /ٹوکیو ( نوائے وقت رپورٹ/آن لائن) امریکی ساختہ گستاخانہ فلم کے خلاف ٹوکیو میں مسلمانوں نے امریکی سفارتخانہ کے نزدیک ایک پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا اورتضحیک آمیز فلم کے فلمساز کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ محبان محمد رسولﷺ کمیٹی جاپان کی جانب سے اہتمام کردہ احتجاجی مظاہرہ ٹوکیو کے مشہور ہیا پارک میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شروع ہوا اور مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا امریکی سفارتخانہ کے نزدیک مقررہ مقام پر پہنچا تو شرکاءنے امریکہ اور گستاخانہ فلم کے خلاف زوردار نعرے لگائے، اس احتجاجی مظاہرے میں پاکستان، بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا اور بھارت سمیت کئی عرب ملکوں کے مسلمان بھی شریک تھے لیکن اکثریت پاکستانیوں کی تھی۔ دریں اثناءگستاخانہ فلم کے خلاف مسلمانوں نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا کہ گستاخ رسول کے بارے میں بھی وہی قوانین بنائے جائیں جو ہولو کاسٹ کے بارے میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن