• news

لاہور ہائیکورٹ، لیسکو کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی معطل کرنے کے احکامات جاری، کام کرنے سے روک دیا گیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد خالد محمود خان نے لیسکو کے چیف ایگزیکٹو ضیاءلطیف کی تعیناتی معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے روک دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کی تقرری کو لیسکو کے ایس ای عتیق احمد نے چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں کہا گیا تھا مذکورہ عہدہ پرتقرری کا اختیار صرف بورڈ آف ڈائریکٹر کو ہوتا ہے مگر ضیاءلطیف کی تعیناتی وزارت پانی و بجلی کی طرف سے براہ راست کی گئی جو سیاسی بنیادوں پر ہوئی تھی جبکہ ان پر سنگین نوعیت کے الزامات بھی عائد ہیں جو غیر قانونی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن