• news

گستاخانہ فلم کیخلاف کل کریم پارک میں احتجاجی ریلی نکالی جائیگی

لاہور (پ ر) گستاخانہ فلم کے خلاف سنی علماءکونسل ہجویری ٹا¶ن اور انجمن تاجران کریم پارک امین پارک کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی کل بعد از نماز ظہر نکالی جائے گی جس کی قیادت مسلم لیگ ن کے ایم این اے بلال یٰسین کریں گے۔ احتجاجی ریلی جامع تاجدار مدینہ گلی نمبر 3 امین پارک سے شروع ہو گی اور امین پارک اور کریم پارک سے ہوتی ہوئی جامع مسجد ماز اغ البصر یسین روڈ پر اختتام پذیر ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن