• news

تحریک انصاف کی مقبولیت میں 10 فیصد کمی ہوئی، عمران کا اعتراف

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی جماعت کی مقبولیت میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔ سردار اختر مینگل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ حالیہ سروے میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں 22 فیصد کمی کے اعداد و شمار درست نہیں تاہم 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن