پٹرولیم مصنوعات، سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی گئی۔ تاہم نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 40 پیسے سستا کیا جائے گا جس کے بعد نئی قیمت 101 روپے 63 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کی جائے گی۔ نئی قیمت 113 روپے 16 پیسے ہو گی۔ سی این جی کی قیمت میں 5 سے 6 روپے فی کلو کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ زون ون میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے 49 پیسے فی کلو کمی ہو گی۔ نئی قیمت 93 روپے 79 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ زون ٹو میں 5 روپے 02 پیسے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 85 روپے 68 پیسے فی کلو ہو گی۔