صحافتی خدمات کا اعتراف‘ پنجاب یونیورسٹی کل مجید نظامی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی
لاہور (اپنے نمائندے سے) پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ایڈیٹر انچیف اور ایم ڈی نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی نظریہ پاکستان کے تحفظ اور آزادی صحافت کے لئے شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب سینٹر آف انڈر گریجوایٹ سٹڈیز قائداعظمؒ کیمپس (نیو کیمپس) میں کل (یکم اکتوبر) کو صبح ساڑھے 10 بجے ہو گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران تقریب کے میزبان ہیں ‘سینئر اساتذہ، طلبا و طالبات کی کثیر تعداد اس تقریب میں شرکت کرے گی۔