• news

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : سری لنکا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا : انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی

پالی کیلے + کولمبو (نوائے وقت رپورٹ + نیوز ایجنسیاں) چوتھے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات معدوم پڑ گئے ہیں۔سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے ‘سری لنکا نے ہدف 15.2اوورز میں پورا کرلیا۔ جے وردھنے نے 65رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان روس ٹیلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور 7 رنز پر مارٹن گپٹل 5 رنز بنانے کے بعد سٹیون فن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ برینڈن میک کولم بیٹنگ کا جادو چلانے میں ناکام رہے اور 10 رنز بنا کر سٹیون فن کی گیند کا نشانہ بنے۔ روب نیکول کیوی ٹیم کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 11 رنز بنا سکے۔کین ولیم سن 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 105 کے مجموعی سکور پر سٹیون فن نے روس ٹیلر کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ وہ 22 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔۔ فرینکلن 50 رنز بنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوئے۔ انگلش ٹیم نے18.5 اوورز میں ٹیم کو فتح دلا دی۔ کیوی ٹیم کی طرف سے کائل ملز، نیتھن میک کولم، ڈینئل ویٹوری اور ڈگ بریسویل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن