سلو اووریٹ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو جرمانہ
کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ ٹی 20 میں سلو اوور ریٹ پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ انگلش کپتان سٹیورٹ براڈ پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ میچ ریفری آئی سی سی کے مطابق انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرایا۔