• news

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : پاکستان‘ بھارت کے درمیان اعصاب شکن ”جنگ“ آج ہو گی

لاہور+کولمبو (نوائے وقت رپورٹ/نیوز ایجنسیاں) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سپرایٹ مرحلہ کا اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان کامیابی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹےم کا ہر شعبہ مضبوط ہے، بھارت کیخلاف ایک اچھا میچ کھیلیں گے۔ ہفتہ کو ےہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹسمینوں نے جلد بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن عمر گل نے یہ ثابت کردیا کہ وہ بولنگ سے ہی نہیں بیٹنگ سے بھی پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آﺅٹ آف فارم شاہد آفریدی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں نہ کریں انکی ٹیم میں موجودگی کھلاڑیوں کے مورال کیلئے اہم ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ سپراےٹ مرحلے مےں مضبوط حریفوں کا سامنا کرنا ہے ، ٹیم اپنی خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اپنے ہدف کو پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران نذیر جتنا باصلاحیت کھلاڑی ہے اس نے اپنے ٹیلنٹ کے ساتھ ابھی تک انصاف نہیں کیا ، عمران نذیر سے کہا ہے کہ وہ جذبات پر قابو رکھیں ہر گیند پر شاٹس کھیلنے کی عادت کو ترک کریں۔پاکستانی کپتان نے کہا کہ سپر ایٹ مرحلے میں تمام ٹیمیں مضبوط ہیں اس لئے ہم ابھی ریلکس نہیں کریں گے۔ اور فتح کے لیے بھر پور کوشش کریں گے۔ لڑکے پر امید ہیں کہ ملک کے لئے کچھ غیر معمولی کرکے شائقین کو خوشخبری دیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ہمارے پندرہ کے پندرہ لڑکے میچ ونر ہیں اور متحد ہوکر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیت کی خوشی ہوتی ہے لیکن خامیوں کودور کرانے کی کوشش کرارہے ہیں،باﺅلنگ ہی ہماری قوت ہے۔،انہوں نے کہا کہ اگربھارت کے خلاف میچ میں شاہد آفریدی نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے تویہ بونس پوائنٹ ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف شکست کے بعد پاکستان سے میچ جیتنا ضروری ہوگیا ہے،آسٹرےلےا کےخلاف باﺅلرز نے ماےوس کےا، ایونٹ میں رہنے کیلئے بھارتی ٹیم بھرپور محنت کریگی۔ہفتہ کو ےہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ وہ پاکستانی بیٹنگ لائن سے واقف ہیں،پلاننگ کرکے میچ کھیلیں گے۔ مہندراسنگھ دھونی اپنی ٹاپ آرڈر بیٹنگ سے مطمئن ہیں۔بھارتی کپتان نے کہاکہ ہمارے اوپنرز اور دیگر ٹاپ آرڈر بیٹسمین تسلسل سے عمدہ کارکردگی پیش کررہے ہیں،پاکستان کیخلاف بھی ان سے میچ وننگ پرفارمنس کا یقین ہے۔مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاک بھارت مےچ ہمےشہ کانٹے دار ہوا ہے اور اس پرےشر گےم مےں جو ٹےم دباﺅ برداشت کرگئی وہ جےت جائے گی ، شائقےن کرکٹ کو اچھا مقابلہ دےکھنے کو ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن