شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی بلندیوں کی علامت ہے: چین
چین/ بیجنگ (ثناءنیوز) چین نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ہنزہ کے حالیہ دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ چین کی مدد سے سڑک کے منصوبے پر کام کے آغاز کی رسم انجام دینے کےلئے اس دورے پر گئے۔ چین نے یہ عزم دہرایا کہ وہ پاکستان میں بنیادی سہولتوں کے نظام کو ترقی دینے میں تعاون کرتا رہے گا تاکہ لوگوں کوآسانیاں فراہم ہوں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بیجنگ میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ہنزہ کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا شاہراہ قراقرم پاک چین دوستی کی بلندیوں کی علامت ہے۔ترجمان نے کہا شاہراہ قراقرم نے پاکستان اور چین کے درمیان لوگوں کی آمد ورفت اورمال تجارت کی ترسیل میں سالہاسال سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا یہ شاہراہ خطے کی ترقی اور استحکام کا باعث بھی بنے گی۔