حیدرآباد: ظفر الحق کی آمد پر مسلم لیگ ن کے کارکن آپس میں لڑ پڑے، تھپڑوں کی بارش، گلاس دے مارے
حیدرآباد (نوائے وقت نیوز) حیدرآباد پریس کلب میں راجہ ظفر الحق کی آمد کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کر دی، گلاس دے مارے۔ کارکنوں میں جھگڑا کرسیوں پر بیٹھنے کی وجہ سے ہوا۔ دریں اثناءنوازشریف نے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے اعلامیہ کے مطابق غوث علی شاہ کو صورتحال کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ پارٹی میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ نوازشریف نے واقعہ کی فوٹیج منگوائی ہے۔