ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی، پبلک نہ کئے جانے کا امکان
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ حتمی مراحل میں داخل ہو گئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمشن کی رپورٹ کو پبلک نہیں کیا جائے گا۔ انتہائی حساس حصوں کو منظر عام پر نہ لانے کی تجویز ہے۔ مسلح افواج کے نمائندوں کے بیانات علیحدہ علیحدہ باب میں شامل ہیں جبکہ رپورٹ میں سیاسی قیادت کے بیانات کو بھی علیحدہ باب میں شامل کیا گیا ہے۔