بھارت میں سالانہ 90ہزار بچے اغوا ہو جاتے ہیں
لاہور (خصوصی رپورٹ) بھارت میں سالانہ 90ہزار سے زائد بچے اغوا کر لئے جاتے ہیں۔ امت رپورٹ کے مطابق ایشیاءمیں بچوں کے اغوا اور خریدوفروخت میں نصف حصہ بھارت کا ہے۔ اغوا ہونے والے بچے قحبہ گری، محنت مشقت کے لئے بیرون ملک سمگل کر دیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارت میں بچوں کے جسمانی اعضا کی تجارت بھی عروج پر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غربت کے باعث 10فیصد والدین بھی اپنے بچوں کو فروخت کر دیتے ہیں۔