اقوام متحدہ نے پاکستانی متاثرین سیلاب کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل کر دی
اسلام آباد (اے پی اے) اقوام متحدہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کو آئندہ چھ ماہ کے دوران صاف پانی اور حفظان صحت کی دےگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔ یونیسف کے ترجمان نے امریکی ریڈیو سے گفگتو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی تنظیم کے امدادی کارروائیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں روزانہ ایک لاکھ 83 ہزار سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔