زید حامد مشرف کیلئے کام کر رہا ہے: طلال بگٹی
لاہور (خصوصی رپورٹ) اکبر بگٹی کی موت کی دوبارہ تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں زید حامد کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبر بگٹی کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ انہوں نے خودکشی کی تھی۔ اکبر بگٹی کی فیملی کی طرف سے دائر مقدمہ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ اُمت رپورٹ کے مطابق اکبر بگٹی کے صاحبزادے طلال بگٹی کا کہنا ہے کہ زید حامد دراصل مشرف کیلئے کام کر رہا ہے۔ ایسی حرکتیں مشرف کو بچانے کیلئے کی جا رہی ہیں نئی تحقیقات کی بجائے ہمارے مقدمے کی کارروائی مکمل کی جائے۔ میرے والد پاکستان کے خلاف نہیں تھے۔ مشرف کو سزا نہ ملنے تک بلوچستان جلتا رہے گا۔