• news

دنیا میں پاکستان کا موجودہ امیج دیکھ کر دکھ ہوتا ہے: خالد مقبول

لاہور (لیڈی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب جنرل (ر) خالد مقبول نے کہا کہ پاکستان کا جو امیج دنیا میں اس وقت بنتا جا رہا ہے اس کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود میں پرامید ہوں کہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک کا مستقبل روشن ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اطہار گزشتہ روز جذبہ فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ہنرمند افراد کو اپنے کاروبار کے لئے 25 ہزار روپے فی کس قرضہ دینے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دیگر مقررین میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے چیئرمین فیصل اعجاز خان، ڈاکٹر اجمل نیازی ودیگر شامل تھے۔ سابق گورنر نے کہا غربت میں کچھ خوبصورتی نہیں ہوتی بلکہ غربت کا بوجھ اس کی تکلیف بہت دردناک ہے۔ ملک سے اس کو ختم کرنے کے لئے ہمیں اپنے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے ہونگے جو کہ تعلیم، ہنر اور جذبے سے ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن