• news

بلوچستان میں اسلحہ لائسنسوں کی بھرمار‘ رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

کوئٹہ (باری بلوچ / نیشن رپورٹ) بلوچستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں اسلحہ لائسنس قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جاری کئے گئے جبکہ لائسنسوں کی ایک بڑی تعداد جعلی کاغذات پر بھی جاری کی گئی۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چا ر برس کے دوران کئی گنا زیادہ اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے۔ اس عرصہ کے دوران وفاقی وزرائے داخلہ نے 14259 لائسنس جاری کئے گئے، 7506 اسلحہ لائسنس کوئٹہ میں جاری کئے گئے سرکاری ذرائع نے دی نیشن کو بتایا کہ صرف 2011ءمیں اکتالیس ہزار اسلحہ لائسنس جاری کئے گئے ان میں 6 ہزار کوئٹہ کیلئے جاری ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن