بیٹنگ لائن شکست کی ذمہ دار، ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے: سابق کرکٹرز
جب تک سفارشی کھلاڑی موجود ہیں مضبوط ٹیم کوہرانا آسان نہیں، سرفراز نواز، عامر سہیل، محمد الیاس
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے قویی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کو بلے بازوں کے غیر ذمہ دارانہ کھیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ جب تک ٹیم میں سفارشی کھلاڑی موجود ہیں بھارت جیسی مضوبط ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہو ا۔ بیٹنگ لائن میں تبدیلی شکست کا باعث بنی۔ عامر سہیل کا کہتا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے پوری قوم کو مایوس کیا۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں جیت ضروری ہو گئی ہے۔ محمد الیاس کا کہنا تھا کہ شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ سے آﺅٹ نہیں ہوئی ہے، انشاءاللہ آسٹریلیا کے خلاف کامیابی سے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرینگے۔ شکست کی ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔