پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے دوران لاہور کی سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2012ءکا میچ شروع ہوتے ہی لاہور کی سڑکوں پر سناٹا چھا گیا۔ شائقین کرکٹ نے اپنی فیملیز اور دوستوں کے ہمراہ میچ دیکھنے کا خصوصی بندوبست کیا گیا۔ ضلعی حکومت اور سپورٹس بورڈ کی جانب سے لاہور کے اکثر مقامات پر بڑی سیکرینز نصب کر کے میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔