قومی ٹیم کو سنبھل کر کھیلنا ہو گا: وسیم اکرم
کولمبو (ثناءنےوز)قومی ٹےم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے باقی مےچوں مےں سنبھل کر کھیلنا ہوگا، فیورٹ پاکستان ہی نظر آرہا ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ہرمیچ میں پریشر ہوتا ہے، کھلاڑی فائٹ کریں ہاریں یا جیتیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی کھلے دل سے کھیلیں، کھلاڑیوں کو پورے آرٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا، پاکستان کو ہدف کا تعاقب کرنے میں مشکل ہو سکتی ہے، پاکستانی قوم کو چاہئے کہ ٹیم کو سپورٹ کرے۔