چین کا انکار : نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جائیگا
اسلام آباد (آن لائن) نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی اور پاکستانی حکام کے درمیان ایک اجلاس ہوا تھا جس میں چینی کمرشل کونسل نے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا سیف سٹی منصوبے کو شروع کیا جائے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا جس کمپنی کو سیف سٹی کا پہلے ٹھیکہ دیا گیا تھا اسی کمپنی (سوائے) کو دوبارہ ٹھیکہ دیا جائے تب چین منصوبے کے 80 لاکھ ڈالر جاری کریگا سیف سٹی منصوبہ جاری نہیں کیا گیا تو چینی بنک فنڈز جاری نہیں کریگا اس حوالے سے پاکستان کے چینی حکام سے مذاکرات چل رہے ہیں وہ نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کے لیے قرضہ دیں گے کیونکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لیے 54 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ کہا جا رہا ہے چین یہ فنڈز جاری نہیں کرتا تو نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جائیگا اور اس طرح یہ منصوبہ 2018ءمیں مکمل ہو گا تاخیرکےساتھ اسکی لاگت بھی بڑھے گی۔