رمشا مسےح کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چےف جسٹس اقبا ل حمید الرحمان مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کرنے والی ملزمہ رمشا مسےح کی جانب سے مقدمہ کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج کریں گے۔گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے تھا نہ رمنا پولیس سے جواب طلب کیا تھا ۔واضع رہے کہ تھانہ رمنا پولیس نے کم سن ملزمہ رمشاءمسیح کے خلاف مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کی تھی۔تاہم ٹرائل کورٹ نے میڈیکل رپورٹ میںملزمہ کی عمر نا بالغ ہونے کی بناءپرضمانت منظور کر لی تھی۔