• news

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی وکلاء کی حلوہ پوری سے تواضح کی

 لاہور (وقائع نگار) بھارت سے آئے سو سے زائد وکلاء اور سپیشل پراسیکیوٹرز کے اعزاز میں گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے ناشتہ دیا۔ اس موقع پر ہائی کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججوں کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل اشتر اوصاف علی، رجسٹرار سردار احمد نعیم، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل خاقان بابر، اعتزاز احسن، پاکستان اور پنجاب کونسلز کے ارکان، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر شہرام سرور اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ ججوں میں جسٹس خالد محمود، جسٹس شیخ نجم الحسن، جسٹس فرخ عرفان، جسٹس سید افتخار شاہ، جسٹس شیخ عبدالرﺅف، جسٹس منصور علی شاہ جبکہ ریٹائرڈ ججوں میں فلک شیر، تنویر احمد خان، اللہ نواز، خلیل الرحمان خان نے شرکت کی۔ ناشتہ میں حلوہ پوری اور چائے مہمانوں کو دی گئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ بھارتی وفد نے چیف جسٹس اور دیگر ججوں اور وکلاءتنظیموں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن